کئی بار کھڑنے ہونے پر آنکھوں کے سامنے اندھیرا کیوں چھا جاتا ہے؟

کئی بار کھڑنے ہونے پر آنکھوں کے سامنے اندھیرا کیوں چھا جاتا ہے؟
کیپشن: Why does it get dark in front of the eyes after standing many times?

 ایک نیوز : کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ بیٹھنے کے بعد اچانک اٹھیں تو آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاجائے؟ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بیٹھنے یا لیٹنے کے بعد کوئی فرد تیزی سے کھڑا ہو جائے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر گھٹ جاتا ہے۔

آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جانا  بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا کسی بھی عمر کے فرد کو ہوسکتا ہے جسے طبی زبان میں orthostatic hypotension کہا جاتا ہے۔جب کوئی فرد کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اٹھتا ہے تو خون قدرتی طور پر ٹانگوں کی جانب جاتا ہے اور بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے، جبکہ جسم کو خون کو واپس دل کی جانب لانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔اکثر ایسا ہونے پر آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے کے ساتھ سر چکرانے کا احساس بھی ہوتا ہے۔

چند لمحات یا سیکنڈز میں خون کی گردش معمول پر آنے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے، البتہ اس کا طویل دورانیہ سنگین مسائل کا اشارہ ہو سکتا ہے۔بیشتر افراد کو اس طرح کا تجربہ بہت کم ہوتا ہے اور ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے۔جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو اس کے لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

زیادہ مقدار میں کھانا کھانے کے بعد آنتوں کو اسے ہضم کرنے کے لیے بہت زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے باعث دیگر حصوں کے لیے خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔