ایک نیوز : جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے ایک اسکول میں جادوئی طاقتیں حاصل کرنے کی کوشش میں 30 طالبات بے ہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے ایک سکول میں مردوں سے بات کرنے اور جادوئی طاقتیں حاصل کرنے کی کوشش میں 30 طالبات بے ہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
طالبات کی صحت سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں تاہم سکول کے سربراہ ہوگو ٹورس نے تصدیق کی کہ سکول میں طالبات کے انزائٹی کا شکار ہوکر بے ہوش ہوجانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
والدین کا کہنا تھا کہ بچیوں نے کلاس روم میں ’وئیجا بورڈ‘ (Ouija board) استعمال کیا تھا، ہمیں معلوم کرنا ہوگا کہ سکول میں کیا ہو رہا ہے کیونکہ بچے اس طرح کے صورتحال جاری نہیں رکھ سکتے، وہ بہتر طریقے سے ناشتہ کر کے جاتے ہیں اس لیے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں غذائی قلت کی وجہ سے بے ہوش ہوئی ہیں۔