ایک نیوز :ٹویٹر نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامت کئے ہیں اس وجہ سے ٹویٹر نے10 ہزار حروف پر مشتمل ’طویل‘ ٹویٹس کا عندیہ دیدیا۔
اہم خبر یہ ہےکہ بہت جلد صارفین ٹویٹر پر طویل پوسٹس کرسکیں گے جن کی طوالت 10000 حروف (کیریکٹرز) تک ہوسکے گی۔
اسے ’سپر لانگ ٹویٹس‘ بھی کہا گیا ہے جو مزید دیکھئے کا آپشن دباتے ہی کھلتی چلی جائے گی۔ تاہم بلیو نشان والے سبسکرائبر کے لیے یہ سہولت پہلے ہی پیش کردی گئی ہے لیکن وہ اب بھی 4000 حروف والی ٹویٹ کرسکتے ہیں جو حال ہی میں شروع کی گئی ہے جسے اب تین لاکھ صارفین استعمال کررہے ہیں۔