آدمی نے ایک ہزار سے زیادہ آوارہ کتوں کو بھوکا مار دیا

آدمی نے ایک ہزار سے زیادہ آوارہ کتوں کو بھوکا مار دیا
کیپشن: The man starved more than a thousand stray dogs

ایک نیوز :   جنوبی کوریا میں ایک 60 سالہ شخص نے  ایک ہزار  سے زیادہ لاوارث کتوں کو بھوکا رکھ کر مار دیا۔
  دی کوریا ہیرالڈ کے مطابق  جنوبی کوریا کی پولیس نے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم نے 'لاوارث کتوں کو پالنے اور ان کی موت تک بھوکا رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔'

 جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو کتے پالنے والوں نے ان  کتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے معاوضہ دیا تھا جن کی  افزائش نسل کی عمر گزر چکی تھی  یا وہ اب تجارتی طور پر پرکشش نہیں تھے۔

جانوروں کے حقوق کے گروپ کیئر کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اسے 2020 سے 'ان کی دیکھ بھال کرنے' کے لیے فی کتے کے لیے 10 ہزار  ون ادا کیے گئے۔ ملزم نے پیسوں کے عوض کتوں کو بھوکا رکھ کر مارا۔