ایک نیوز :برفباری کے سبب برطانیہ کے برسٹل ایئرپورٹ پر پروازیں پروازیں صبح 11 بجے تک معطل رہیں گی۔
رپورٹس کے مطابق برسٹل ایئرپورٹ کے رن وے سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ مغربی انگلینڈ میں سمرسٹ کے مقام پر شدید برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہے۔ ہیتھرو، گیٹ وک اور لندن سٹی ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے اور مسافروں کو ایئرپورٹ جانے سے قبل پرواز کا شیڈول چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات تک جنوبی و مشرقی انگلینڈ کےلیے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جنوبی ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کیلئے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
گزشتہ رات ہائی لینڈ میں کنبرس کے مقام پر درجہ حرارت منفی 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ 2010 کے بعد مارچ کے مہینے کی سرد ترین رات تھی۔ جنوبی ویلز میں برفباری کے سبب 100 سے زائد اسکول بند کر دیےگئے۔