ایک نیوز :جنوبی افریقہ کے پرل بیچ کے پانیوں میں دو اورکا وہیل نے دو گھنٹے میں 17 شارک کو ہلاک کیا ہے۔
اورکا وہیل ایک شکاری وھیل کہلاتی ہے لیکن جنوبی افریقا میں دو وہیل نے مل کر ایک ہی حملے میں 17 شارک کو مار ڈالا ہے جو ایک غیرمعمولی واقعہ بھی ہے۔
جنوبی افریقا کے پانیوں میں وہیل کے ایک جوڑے پر ماہرین کی گہری نظر ہے جو تیز شکاری کہلاتے ہیں لیکن حال ہی میں حیرت انگیز طور پر دونوں نے مل کر دو گھنٹے میں 17 ’سیون گِل‘ شارک کو مارا ہے اور یہ واردات ایک چھوٹے سے علاقے میں کی ہے۔
دیکھا گیا کہ دونوں وہیل بار بار غوطہ لگا کر گہرائی میں گئیں اور یہ عمل دو گھنٹے تک برقرار رہا۔ اس کا مشاہدہ مرین ڈائنامکس کنزرویشن ٹرسٹ کے ماہرین نے کیا ہے۔ یہ واقعہ پرلی بیچ پر پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ سیون گل شارک کی لمبائی دس فیٹ تک ہوتی ہے لیکن اورکا نے اس جسامت کے باوجود انہیں مارڈالا ہے۔