’’کچا بادام‘‘ سے شہرت پانے والا گلوکار مفلسی کی زندگی گزارنےپرمجبور

 ’’کچا بادام‘‘ سے شہرت پانے والا گلوکار مفلسی کی زندگی گزارنےپرمجبور
کیپشن: The singer who gained fame from "Kacha Badam" is forced to live a life of poverty

 ایک نیوز:کچا بادام سے راتوں رات شہرت پانے والا مونگ پھلی فروش چار دن کی چاندنی کے بعد ایک بار پھر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والا بھبن بڈیاکر نہ تو اب اپنا گانا گاسکتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر گانے کو ہونیوالی آمدنی لے سکتا ہے کیونکہ ایک فرم نے اسکی کم علمی کا فائدہ اٹھاکر اُسے معمولی رقم دیکر گانے کے کاپی رائٹس خرید لیے ہیں۔

 یاد رہے کہ بھبن بڈیاکار مشہور ہونے سے قبل اپنی گزر بسر کیلئے مونگ پھلی فروخت کرتے تھے اور گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے وہ اپنا گانا کچا بادام گنگناتے تھے، ایک دن ایک گاہک نے انکے گانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔

 لوگوں کو بھبن کے گانے کی ویڈیو اتنی پسند آئی تھی کہ وہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں وائرل ہوئی اور بھبن دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ سینسیشن بن گئے۔ مشہور ریپ سنگر بادشاہ نے بھی بھبن بڈیاکر کے ساتھ گانا کچا بادام ریکارڈ کرایا جو کافی مقبول ہوا۔

بدقسمتی سے بھبن بڈیاکر کو ملنے والی شہرت دیرپا ثابت نہ ہوسکی اور اب وہ ایک بار پھر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور روتے ہوئے مدد کی درخواست کرنے پر مجبور ہیں۔ وہ اب چھوٹی موٹی نوکری کرکے صرف چند ہزار روپے کمارہے ہیں اور اپنے خاندان کے مستقبل کو لیکر کافی پریشان ہیں۔

ایک انٹرویو میں بھبن بڈیاکر نے کہا کہ شہرت ملنے کے بعد انہیں اپنا گاؤں چھوڑنا پڑا کیونکہ لوگ ہر وقت انکے پاس مدد کیلئے آتے تھے اور منع کرنے پر دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ابتک اپنے گاؤں نہیں جاسکے اور کرایہ کے گھر میں رہ رہے ہیں، آمدنی بہت کم ہے اور مجھے اندازہ نہیں ہے کہ معاملات کب تک ایسے ہی چلتے رہیں گے۔