پنڈی ٹیسٹ کیلئے مردہ وکٹ، فواد چودھری پی سی بی پر برہم

Mar 09, 2022 | 13:15 PM

admin
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے مردہ وکٹ بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برہم۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔
پاکستان نے پہلی اننگز 478 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 459 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 252 رنز اسکور کیے تھے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
فواد چودھری نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے پی سی بی کے ڈیڈ وکٹ کے انتخاب کرنے پر مایوسی ہوئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس خطرناک پیس اٹیک ہے پھر ہمیں ایسی ڈیڈ پچز کی کیا ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 12 مارچ سے شروع ہو گا۔
مزیدخبریں