سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ایک پوسٹ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پراداکارہ وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ مجھے ایسا لگتا ہےکہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔
Veena Malik thinks making noise on the streets is not the way to get women their rights. #VeenaMalik pic.twitter.com/iu2TP4ddCA
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) March 8, 2022
وینا ملک نے خواتین کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل ہیں، مساوی تنخواہ کے مسائل ہیں اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں،خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو آپ سڑکوں پر نکل کر چیختے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید کہاکہ جب آپ سنجیدہ ہیں تو قوانین کو تبدیل کریں اور یہ طریقہ درحقیقت لوگوں کی مدد کرے گا۔ میرا یہی موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔