ویب ڈیسک:پی ٹی اے نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اظہار دلچسپی مانگ لیا، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں 5 جی لانچنگ کیلئے رپورٹ تیار کرے گا۔
پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مشاورت کرے گا۔
کنسلٹنٹ عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم تیاراور فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی قیمت کا روپے اور ڈالر میں تعین کرے گا۔
علاوہ ازیں کنسلٹنٹ سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آسان ادائیگی پلان بھی ترتیب دے گا، کنسلٹنٹ پی ٹی اے کو سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی سفارشات دے گا۔
کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔