ایک نیوز:سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا ہےکہ شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت کے پہلے 100 دن میں مہنگائی میں17 فیصد کمی آچکی ہے۔
پنجاب حکومت کے 100دن مکمل ہونے پر سینیئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ جیسے جیسے شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی آگے بڑھ رہی ہے بانی پی ٹی آئی کے جھوٹ اور سازش کا شور بھی بڑھتا جارہا ہے۔
مریم اورنگ زیب نےکہا کہ جب ملک ترقی کرتا ہے اور مہنگائی میں کمی آتی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، مسلم لیگ ن نے عوام کو نئی امید دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیر ہو رہی ہے، 100دن میں درست فیصلوں نےعوام کو مہنگائی کم کرکے بڑا تاریخی ریلیف دیا، عوام کو سوچنا چاہیے، مہنگائی میں کمی پر بانی پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف ہوتی ہے، 100دن میں روٹی 14 سے 12 روپے پر آگئی، 100دن میں نوجوانوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں پھر سےلیپ ٹاپ دیئے ہیں۔آٹا، روٹی،گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے۔
زراعت اور کسان کی ترقی کے لئے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے 100 دِن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی، ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی
نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ رمضان پیکج مستحقین کے لئے اُن کی دہلیز پر پہنچایا گیا ،پاکستان اور پنجاب کی پہلی سوشو اکنامک رجسٹری قائم کرنے کا کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع ، خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ۔خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سنٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے ۔ پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کر دیا گیا ہے ۔ 100دِن میں تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری، پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی، سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے مسائل پر تاریخی اقدامات ہوئے ہیں ۔