پاکستانی ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

پاکستانی ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت
کیپشن: Important progress regarding installation of e-gates at Pakistani airports

ایک نیوز: ملک کے 3بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے   کے حوالے سے اہم پیش  ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے کراچی لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا مکمل معائنہ کیا ۔ایوی ایشن ڈویژن ، سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ماہرین کو ای گیٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔ 

سیکرٹری  ایوی ایشن ای گیٹ منصوبے کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ ای گیٹ منصوبے کوسیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا ۔ اسلام آباد،علامہ اقبال اور جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے ۔

ذرائع  کے  مطابق  ای گیٹ کا سسٹم ایف آئی اے امیگریشن آپریٹ کرے گا ۔ منصوبے سے متعلق نادرا،ایف آئی اے پاسپورٹ،ایف آئی اے امیگریشن سے تجاویز بھی حاصل کی گئی ہیں،

ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن میں بھی سہولت میسر ہوگی۔  جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہو گی ۔ مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین ،فیس اسکیننگ،بائیو میٹرک کے عمل سے گزرنا ہوگا ۔ مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سی گزرتے ہیں۔

شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے ۔ مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ  سکین کر کے امیگریشن کا عمل مکمل کرسکیں گے۔  

سی اے اے ذرائع  کا کہنا ہے کہ ای گیٹ میں  سٹاپ لسٹ،ای سی ایل اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوسکے گی، ای گیٹس سیلف سروس رکاوٹیں ہیں جو مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں۔