ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی ،5بچے جاں بحق 

Jun 09, 2024 | 16:20 PM

ایک نیوز: ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے باعث مزید ایک بچی دم توڑ گئی ۔ جاں بحق بچوں کی تعداد 5ہوگئی۔  

ہسپتال ذرائع کے مطابق  ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ روز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ آگ اور دھوئیں کے اثرات سے مزید 1 بچی جا  ں بحق، مرنے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی ۔ 

 جاں بحق بچی کے والد ریاض  کا کہنا ہے کہ وارڈ میں آگ لگنے کے بعد دو گھنٹے تک سعدیہ کو آکسیجن ہی نہیں ملی۔ آگ اور دھوئیں کے اثرات اور آکسیجن نہ ملنے سے بچی کی حالت زیادہ تشویشناک ہوگئی۔  جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی اور اوکاڑہ کی رہائشی تھی۔   

مزیدخبریں