شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کردیں گے، منظور وسان 

شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کردیں گے، منظور وسان 
کیپشن: Shahbaz Sharif will dissolve the National Assembly in 3 months, Manzoor Wasan

ایک نیوز: رہنما  پیپلز پارٹی منظور وسان نے  وزیر اعظم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے تین مہینے اہم ہیں۔ شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل  کریں گے۔  کوئی اور وزیر اعظم ہوسکتا ہے، صوبائی اسمبلیاں رہیں گی لیکن قومی اسمبلی تحلیل ہوسکتی ہے پھر الیکشن ہونگے ، حالات 3مہینے میں کچھ بھی ہوسکتے مہنگائی کم ہورہی ہے۔  

سائفر کیس میں بانی پی ٹی ائی کو عارضی رلیف ملا ہے خوش فہمی  میں نہ رہیں ۔ یہ حالات ملک اور بانی پی ٹی آئی کے لیے اچھے نہیں ہیں۔ 

 کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم  ایک عرصہ سے اب تک کون سی ٹیم سے جیتی ہے ۔ اس میں تھوڑا محنت کی ضرورت ہے، امریکا نے پہلے بار انٹرنیشنل ایونٹ، کرکٹ میں حصہ لیا اور پاکستان کو شکست دے دی یہ افسوس کی بات ہے،  

رہنما پیپلز پارٹی کے مطابق مودی وزیر اعظم  بننے کی پوزیشن میں  نہیں ہے ، اتحادی حکومت سے وزیراعظم بن سکتا ہے لیکن اکثریت نہیں ہوگی۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے گندم کا ریٹ  وہ نہیں مل رہا جو  کسانوں کو 4ہزار ملنا چاہیے تھا ۔   گندم سکینڈل میں نگران حکومت نے زیادہ مقدار میں گندم کیوں خریدی، گندم  سکینڈل میں انکوائری ہوگی جوکہ نگران حکومت پر  ذمہ داری جائے گی۔