بجلی کا شارٹ فال 5ہزار543میگاواٹ تک پہنچ گیا  

Jun 09, 2024 | 13:13 PM

ایک نیوز:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیاہے۔ 

ذرائع کے مطابق  ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 457 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 6ہزار890میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 685 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار885 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے782 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے184بگاس سے 132اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 894 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں