ایک نیوز :ملکی تاریخی میں پہلی باربجٹ میں میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئےہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشکور ہوں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مالی سال 2023-24ءکے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لئے رکھے گئے ہیں۔ بطور وزیراطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر مشکل گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔