ایک نیوز:سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا بجٹ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ پائیدار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مفتاح اسماعیل کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ جس طرح حکومت ٹیکس بڑھا رہی ہے اور صوبوں کو پیسے دے رہی ہے، یہ بجٹ پائیدار نہیں۔ اس سال کا بڑا خرچ سیلاب کی وجہ سے آیا تھا۔سول گورنمنٹ میں آدھے سے زیادہ اخراجات تنخواہوں کے ہوتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایم این ایز کے فنڈز میں کٹوتی کرسکتے ہیں۔