صدر جو بائیڈن کی کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پرتشویش

Jun 09, 2023 | 22:17 PM

ایک نیوز :امریکی صدر بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی کینیڈا میں جنگل کی آگ کے دھوئیں کے اثرات سے دوچار ہیں۔

 امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے بھی  دھوئیں کی زد میں آنے پر   کینیڈا میں کئی دنوں سے جاری جنگلات میں لگنے والی آگ کے حوالے سے مقامی حکام سے رہنمائی حاصل کرنے  کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر کاکہنا ہے کہ  مئی سے اب تک 600 سے زیادہ فائر فائٹرز اور امدادی عملے کے ساتھ ساتھ فائر فائٹنگ یونٹس کو بھی علاقے میں  تعینات کیا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے کل بات چیت کی ہے  اور  اضافی مدد کی پیشکش کی ہے ۔تعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اضافی فائر فائٹنگ اہلکاروں اور آگ بجھانے والی گاڑیوں جیسے ایئر ٹینکرز کی کینیڈا کی درخواست کا جواب دیں۔ انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بٹگیگ Pete Buttigiegسے فضائی ٹریفک پر بگڑ نے  اور فضا کے معیار پر پڑنے والے   اثرات کو بہتر بنانے  کے  بارے میں معلومات کی درخواست کی ہے

مزیدخبریں