ایک نیوز :وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے میاں صاحب کو کوئی تاریخ نہیں دے سکتا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کرلی ہے عام انتخابات سے ساٹھ سے نوے روز قبل میاں صاحب واپس آئیں گے اگر ن لیگ کو اکثریت ملی تو وزیر اعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہئے۔