ایک نیوز :پاکستانی اداکارعدنان شاہ ٹیپو کاکہنا تھاکہ کانز فیسٹیول میں چپل،دھوتی،کرتا پہن کر جانا چاہتا تھا۔
پاکستانی اداکارعدنان شاہ ٹیپو کانجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھاکہ اہلیہ ہاجرہ خان کی حوصلہ افزائی اور تعاون کی وجہ سے ہی وہ کانز کے فلمی میلے میں شرکت کرسکے تاہم اپنی خواہش کے مطابق لباس زیب تن نہ کرسکے۔
ان فلیمز فلم کی اسکرینگ کے بارے میں اداکار نے بتایا کہ اس فلم کی 3 سے 4 ماہ میں پاکستان میں اسکرینگ متوقع ہے۔ 40 برس بعد دی بلڈ آف حسین فلم کے بعد یہ دوسری پاکستانی فلم ہے جو کانز میں پاکستان کی جانب سے ڈائیریکٹر فورٹے کیٹگری میں پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارعدنان شاہ ٹیپو رواں برس کانز فلمی میلے میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کینیڈین نژاد پاکستانی فلم میکر ضرار خان کی فلم ان فلیمز (دیے) میں اداکاری کی۔ فلم کا پریمئیر کانزمیں ہوا۔ کانز فلمی میلے میں اس فلم کے 6 شوز کی اسکرینگ کی گئی۔