حیدر علی کی غلطی ، اسٹمپ آؤٹ  ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 09, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز :پاکستان کے مایہ ناز بلے باز حیدر علی عجیب انداز میں اسٹمپ آؤٹ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ حیدر علی الگ انداز میں اسٹمپ آوٹ ہوئے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ بال کھیلنے کے بعد حیدر کریز چھوڑ کر رن لینے کے لیے بھاگنے لگتے ہیں، وہیں، گیند وکٹ کیپر کے پاس ہی رہتی ہے، ایسے میں وکٹ کیپر کے پاس اسٹمپ کرنےکا آسان سا موقع ہوتا ہے۔


یہ واقعہ وارویک شائر اور ڈربی شائر کے میچ کے دوران پیش آیا۔ جب ڈربی شائر کی اننگ کے دوران حیدر علی اسٹمپ آوٹ ہوگئے۔ ہوا یہ کہ اسپنر ڈینی بریگس کی گیند کو حیدر آگے برھ کر ہوائی شارٹ مارنا چاہتے تھے، ایسے میں گیندباز نے چالاکی کی اور یارکر لینتھ پر آف اسٹمپ کی لائن پر گیند پھینکی، جس پر بلے باز شاٹ مارنے سے رہ گیا اور گیند وکٹ کیپرکے پاس گئی لیکن وکٹ کیپربھی پہلی کوشش میں گیند کو پکڑ نہیں پایا۔ پھر حیدر علی کے پاس واپس اپنی کریز میں آنے کا موقع تھا، لیکن حیدر کریز کے اندر آ بھی جاتے ہیں لیکن اس کے بعد حیدر علی رن لینے کے لیے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں حالاں کہ انہیں پتہ بھی تھا کہ گیند وکٹ کیپر کےہاتھ میں ہے جو ہی وہ رن لینے کیلئے بھاگتے ہیں کیپر انہیں آؤٹ کردیتا ہے ۔

مزیدخبریں