سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان، 237 امیدوار کامیاب

Jun 09, 2023 | 20:39 PM

ایک نیوز : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔ 
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق سینٹرل سپیریئرسروس ( سی ایس ایس ) کے 2022 کے امتحان میں مجموعی طور پر 237 امیدوار کامیاب قرار پائے۔سی ایس ایس کے امتحان میں  20262  امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے 146 مرد اور 91 خواتین امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، یوں کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے سرفہرست 10 امیدواروں میں طلحہ رفیق، یاسر بلال، احمد حسن چٹھہ، محمد اویس سلطان، نعمان حفیظ، عائشہ ناصر، بریرہ بلو، حرا احسن، نور محمد اور علینہ شکیل ناگرہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں