ایک نیوز :بجٹ 2024-23 میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت نے کوکنگ آئل اور خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ۔
بجٹ 2024-23کی دستاویزات کے مطابق حکومت نے کوکنگ آئل اور خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قیمتوں میں کمی کا امکان بڑھ گیا۔فنانس بل کے تحت پوائنٹ آف سیل کے ذریعے لیدر اور ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔پی او ایس پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی۔اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لیویز اور خاصہ دار فورس فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
دوسری جانب پوائنٹ آف سیل پر لیدر اور ٹیکسٹائل کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی کافی ہاؤسز،شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس عائدکردیا گیا،ٹیکس ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہو گا الیکٹر پاور ٹرانسمیشن سروسز پر 15 فیصد ٹیکس کی تجویزکاٹج انڈسٹری اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بجٹ کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
Jun 09, 2023 | 18:51 PM