پی این ا ین :وفاقی بجٹ 2023-24 میں لنڈے سمیت پرانی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ غریب اور متوسط طبقے کے افراد کیلئے ستے داموں پرانے کپڑوں کا ممکن ہو جائے گا۔
دو برس سے پرانے اور دیگر پرانے سامان پر 5 سینٹ سے 50 سینٹ فی کلوگرام تک ڈیوٹی وصول کی جا رہی تھی۔پرانے کپڑوں پر 5سینٹ فی کلو درآمدی ڈیوٹی عائد کی گئی۔ جوتوں پر 13سینٹ، لیدر جیکٹس پر امپورٹ ڈیوٹی 28 سینٹ فی کلو ہے۔ ہینڈ بیگز پر 49 سینٹ، کھلونوں پر47 اور برتن وغیرہ پر50 سینٹ فی کلو درآمدی ڈیوٹی الگ سے وصول کی جارہی تھی۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پرانے کپڑوں پر ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غریب طبقے کو ریلیف پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اسی طرح حکومت نے 151 استعمال شدہ اشیا پر ریگولٹری ڈیوٹی ختم کی ہے جن میں کھیلوں کا سامان بھی شامل ہے۔