میثاق معیشت بہت ضروری ہے ،ندیم افضل چن 

Jun 09, 2023 | 18:23 PM

ایک نیوز :ندیم افضل چن نے کہا کہ آصف زرداری نے میثاق معیشت کی بات کی ہے ملکی صورتحال کے پیش نظر میثاق معیشت بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کےمطابق ندیم افضل چن نے کہا کہ اس بجٹ میں اور الیکشن کے بعد میثاق معیشت ہی ضروری ہے،مڈل کلاس کے لئے ایک ریلیف پیکج دینا بہت ضروری ہےاس ملک میں کارکنوں کی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہےباقی پارٹیوں نے کارکنوں کو ڈھال بنایا ہےہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں کسی سے بھی اتحاد ہوسکتا ہےچادر اور چار دیواری کا تقدس ہر کسی کا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں