خام مال اور مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم، سولر پینلز سستے ہوجائیں گے

وفاقی بجٹ ،سولر پینل،بیٹریزکے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم 
کیپشن: Federal budget, customs duty on raw materials of solar panel, batteries is over

ایک نیوز :وفاقی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال ،سولر پینل کی بیٹریز کی تیاری کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کا خاتمہ کردیا گیا۔سولر پینل سستے ہو جائیں گے۔

فنانس بل 24-2023 کے اہم نکات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی ہے، سولر پینل کی بیٹریز کی تیاری کے خام مال پر بھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ سولر پینل کی مشینری کی درآمد اور سولر پینل کے انورٹر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔