ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے درمیان اہم ملاقات جلد متوقع ہے ۔
تفصیلات کےمطابق قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کیلئے جہانگیر ترین آج رات برطانیہ روانہ ہوں گے ۔جہانگیر ترین برطانیہ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کے ساتھ نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے رہنما کی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی جائے گی ۔جہانگیر ترین نواز شریف سے ملاقات کے بعد طبعی معائنہ بھی کروائیں گے ۔