ایک نیوز :وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اور پنشن میں 17.5فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔مزدور کی تنخواہ کم از کم 32ہزار مقرر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوا۔وفاقی کابینہ نے گریڈ1سے 16تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد ایڈہاک اضافے کی جبکہ گریڈ 17سے 22کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔گریڈ1سے22تک کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو عام آدمی کی فکر کے باعث مزدور کی کم سے کم اجرت میں ایکبار پھر تبدیلی کر دی گئی۔
مزدور کی اجرت میں دو ہزار مزید اضافہ کا حکم ،وزیراعظم کی خواہش پر مزدور کی اجرت 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔پہلے کم از کم تنخواہ 25ہزار مقرر تھی ۔
اس کے علاوہ بجٹ دستاویز میں ای او بی آئی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کی تجویز شامل ہے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن 10ہزار سے بڑھا کر 12ہزار کی جارہی ہے۔