ایک نیوز :بجٹ پیش ہونے سے پہلے سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے،گورنمنٹ ملازمین ڈی چوک پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق احتجاج کرنیوالوں میں ٹیچرز ایسوسی ایشن اور کے پی پیرا میڈیکل کے ملازمین شامل ہیں ،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ کے پی ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ،50 فیصد ایڈہاک کیا جائے اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے ۔
دوسری جانب آل گورنمٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ۔فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پاک سیکرٹریٹ گیٹ سے پارلیمنٹ کے سامنے پہنچے۔