مداحوں کے  سائرہ اور شہروز پر ’بے حیائی‘ پھیلانے کا الزام

Jun 09, 2023 | 17:42 PM

ایک نیوز :فلم ’بے بی لیشس‘ کی پروموشن کے دوران اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کو رومانوی انداز میں دیکھ کر شائقین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر ’بے حیائی‘ پھیلانے کے الزامات لگادیے۔

دونوں پر بے حیائی پھیلانے کے الزامات اس لیے لگائے جا رہے ہیں، کیوں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن اس باوجود دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی ادب اور احترام کے ساتھ ملتے دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں نے 2012 میں محبت کی شادی کی تھی اور ان کی جوڑی کو شوبز کی رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا مگر 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد اب پہلی بار دونوں ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی حقیقی زندگی بھی فلم کی کہانی سے کافی ملتی جلتی ہے۔ابتدائی طور پر ان کی فلم رواں برس فروری میں ریلیز کی جانی تھی مگر اب اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم کی پروموشن کے لیے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کو نہ صرف ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے بلکہ دونوں کو رومانوی انداز میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جس وجہ سے بعض شائقین نے ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے رومانوی انداز میں فلم پروموشن تقریبات میں ایک ساتھ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ان پر بے حیائی پھیلانے کے الزامات لگائے، وہیں ان سے سوالات کیے کہ اگر دونوں کو یہی کرنا تھا تو پھر طلاق کیوں لی؟

مزیدخبریں