ایک نیوز :سروے میں انکشاف ہوا کہ 50فیصد مصری شوہربیویوں سے مارکھاتے ہیں۔
مصر میں الاقصر اسٹڈیز سینٹر نے اپنے نئے جائزے میں بتایا ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ مصری اپنی بیویوں سے مار کھا تے ہیں۔شوہروں کے خلاف بیویوں کا تشدد بڑھتا جارہا ہے۔ شادی شدہ 56.6 فیصد شوہر، بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔
جائزے میں ایک عجیب بات یہ بتائی گئی ہے کہ ان پڑھ بیویاں شوہروں پر زیادہ تشدد کررہی ہیں۔ 87 فیصد ان پڑھ بیویاں پڑھی لکھی بیویوں کے مقابلے میں شوہروں پر زیادہ تشدد کررہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مطابق 5.63 فیصد بیویاں ایسی بھی ہیں جو مارپیٹ میں چھری کا استعمال کرتی ہیں جبکہ ایک تہائی ایسی ہیں جنہیں شوہروں کو زدوکوب کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہوتا۔