معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں، خواجہ آصف

Jun 09, 2023 | 15:59 PM

ایک نیوز: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست قربان کرکے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہ سمجھا جائے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھا جائے، دفاع کے بجٹ پر توجہ دی ہے جیسے باقی شعبوں میں مشکلات ہیں ایسے دفاع کے بجٹ میں بھی مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے، ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

مزیدخبریں