ایک نیوز: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے کسانوں کو بھی بری خبر سنا دی۔ اب کسانوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مد میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کسانوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مد میں آئندہ نئے مالی سال میں 11 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول کرنے کی تجاویز ہیں۔ جس میں 300 روپے سے لیکر 5000 روپے تک فی ایکڑ ٹیکس وصولی کی سفارشات نگران حکومت کو پیش کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔
سمندر پار پاکستانیوں کی کرائے کی آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے کم کرتے ہوئے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،اوورسیز کے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیز کی سالانہ دو کروڑ کی کرائے کی آمدن پر فکس دس فیصد ٹیکس مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔