سعودی ولی عہد کا بھارتی وزیر اعظم سےباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Jun 09, 2023 | 15:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق فون کال کے دوران  سعودی عرب کے ولی عہد اور شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کے اندر نمایاں تعلقات، مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور اس کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔ 
ٹیلی فونک گفتگو میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات اور امور پر گفت و شنید ہوئی۔

مزیدخبریں