ایک نیوز: عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر 16 جون کو دلائل طلب کر لئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی ۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انکے وکیل نعیم الدین عدالت پیش ہوئے ۔
عدالت نے شفقت ڈی ایس پی ، سابقہ اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود چانڈیو کو بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے طلب کر لیے ہیں ۔عدالت نے کاشف خلیل ڈی ایس پی سابق ایس ایس پی عمر ورک کو بریت کی درخواست پر بھی دلائل طلب کر لیے ہیں۔