پی ٹی آئی سربراہ کے ویڈیو پیغام کےباوجود کشمیریوں نےاسےریجکٹ کردیا:فیصل کریم کنڈی

Jun 09, 2023 | 15:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے ویڈیو پیغام کے باوجود کشمیریوں نے اسے ریجکٹ کردیا ہے،کشمیریوں کی آواز ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن پر فتح حاصل کی،کشمیر کے ضمنی الیکشن کی جیت پر سب کو مبارکباد دیتے ہیں،کشمیر میں اسی سیٹ پر دھاندلی کرکے پیپلز پارٹی کو ہارا دیا گیا تھا،تحریک انصاف کے چیئرمین کے ویڈیو پیغام کے باوجود کشمیریوں نے اسے ریجکٹ کردیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ جب جی 8 سیری نگر میں ہورہی تھی بلاول آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ تھے،کشمیریوں کی آواز ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی جماعت ہے،جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہوگئی ہے وہ دیکھ لیں آج کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی مقبول ہے۔

مزیدخبریں