بجٹ 2023/24: ایئرٹکٹس کی خریداری پر بڑا ٹیکس عائد کیے جانے کا انکشاف

بجٹ 2023/24: ایئرٹکٹس کی خریداری پر بڑا ٹیکس عائد کیے جانے کا انکشاف
کیپشن: Budget 2023/24: Big tax on air ticket purchases revealed

ایک نیوز: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نئے مالی سال 2024-23 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جس کی دستاویز ایک نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں ہوائی جہاز کے ٹکٹس کی خریداری پر فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت نے ٹیکس فائلرز پر ہوائی جہاز کے ٹکٹس کی خریداری پر 5 فیصد جبکہ نان فائلرز پر جہاز کی ٹکٹس کی خریداری پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ماہرین کا کہناہے کہ ملک میں کیش فلو بہت زیادہ ہے، اس پر مختلف ٹیکسز لگانے چاہئیں، کیش ٹرانزیکشن پر جہاز ٹکٹس خریدتے ہوئے 20 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے سالانہ 16 سے 20 ارب روپے اکٹھے ہوں گے۔