ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کیلئے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کو درخت لگانے کیلئے معاہدے پر جلد دستخط کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی. سرکاری وکیل نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے پی ایچ او کو درخت لگانے کے لیے چھانگا مانگا میں سو ایکٹر زمین دینے کی پیش کش کردی.عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں محکمے جلد ایم او یو دستخط کریں، عدالت نے محکمہ ماحولیات کو بھی ہدایت کی کہ نے اسموگ کے تدارک کیلئے قوانین بنائیں.
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں. عدالت نے یہ بھی ہدایت کی جس علاقے میں ماحولیاتی آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی افسر کے خلاف کارروائی کی جائے. عدالت نے سکول اور کالجز میں درخت لگانے کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی. درخواست پر مزید کارروائی 16 جون کو ہوگی.