پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان پانچویں بارگرفتار

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان پانچویں بارگرفتار

ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پانچویں بار گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کو  مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عدالت نے بے گناہ قرار دیکر تمام مقدمات سے بری کرکے  رہائی کے احکامات جاری کئے،جس کے بعد انٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے علی محمد خان کو عدالتی احکامات کے باوجود پانچویں بار گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہیں۔