پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت، پراسیکیوشن کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت، پراسیکیوشن کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

ایک نیوز: اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو  پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں  بے ضابطگیوں کے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے کل تک کیلئے مہلت دے دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت  کی تو آج بھی تفتیشی افسر کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا.

 سرکاری وکیل نے بتایا کہ  مکمل ریکارڈ  ابھی دستیاب نہیں ہے کیونکہ تفتیشی افسر کوئٹہ گیا ہے اور ریکارڈ اسکے پاس ہے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کاش عدالت کے پاس کوئٹہ سے ریکارڈ فوری منگوانے کا کوئی انتظام ہوتا. عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سرکاری وکیل کو باور کرایا پراسیکیوٹر صاحب ذمہ داری داری کا مظاہرہ کریں. پرویز الہی کے وکیل رانا انتظار نے نشاندہی کی کہ پراسیکیوشن کی کوئٹہ میں ریکارڈ  والی کہانی ایک ڈرامہ ہے.