ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے میڈیا پر زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پرویزخٹک نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا حصّہ ہوں اور رہوں گا۔ چیئرمین تحریک انصاف میرے بارے میں سب کچھ جانتے ہے۔میڈیا پر چلنے والی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا ہے۔
اس سے قبل یہ کہاگیا تھا کہ جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیےمتحرک ہیں اور جہانگیرترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک مسلسل جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے،پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی جوائن کریں گے۔نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کا باضابطہ اعلان کر دیاگیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ پرویز خٹک کو ”استحکام پاکستان پارٹی“ میں اہم عہدہ بھی دیا جائے گا، پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔