بجٹ 2023/24: ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا

بجٹ 2023/24: ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا
کیپشن: Budget 2023/24: Penalties for not filing tax returns

ایک نیوز: وفاقی حکومت آج آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ جس کے خدوخال ایک نیوز کو موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاخیر سے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر آگئی ہے۔ نئے مالی سال 2023/24 میں ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کرنے یا فائل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کرنے پر جرمانہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکشن 165 کے تحت ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ فائل نہ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔ جرمانہ دو ہزار  اور ٹیکس نہ دینے پر دو سو روپے یومیہ جرمانے کی سزا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹ کرنے پر یومیہ 200 روپے اضافی جرمانہ جبکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔