ایک نیوز: اگلے سال ملک میں 250 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس پر 12 ارب روپے لاگت آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر وفاق اور صوبے پچاس پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 60 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔
پختونخواہ کے 34 اضلاع میں 50 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح سندھ کے 29 اضلاع میں 40 منی سپورٹس کمپلیکس جبکہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں 30 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 70 اور پختون خواہ میں ضم 10 قبائلی اضلاع میں بھی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔