باہمت لڑکی نے موبائل چور کو گرفتار کرا دیا

باہمت لڑکی نے موبائل چور کو گرفتار کرا دیا
کیپشن: باہمت لڑکی نے موبائل چور کو گرفتار کرا دیا

ایک نیوز: باہمت لڑکی نے موبائل فون چور کو گرفتار کرا دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ نون کے علاقہ جھنگی سیداں حیدری چوک میں  موبائل فون چھین کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا،لڑکی نے ہمت کر کے چور کو پکڑا اور شور مچا کر اہل محلہ کو اکٹھا کر لیا۔

اہل محلہ نے چور کی خوب درگت بنائی اور پولیس کو بلا کر حوالے کر دیا، چور سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا جبکہ  مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-09/news-1686299849-4295.mp4