ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کے لیے دائر درخواست کو 16جون تک ملتوی کر دیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس وحید خان نے سلمی اعجاز کی جانب سے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے استدعا کی گئی۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر گھر سے کھانا لانے اور ادویات کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے . جیل میں بی کلاس دینے کا اختیار نہیں ہے ،ہوم ڈیپارٹمنٹ ہی بی کلاس دے سکتا ہے ۔
عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر تے ہوئےسماعت سولہ جون تک ملتوی کر دی ہے۔