سانحہ 9مئی،سول سوسائٹی کاریڈیوپاکستان پشاورکادورہ،شدید الفاظ میں مذمت

Jun 09, 2023 | 13:14 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:سانحہ ۹ مئی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر سول سوسائٹی کے شرکاءنے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہے،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے پر کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ گھیراؤ اور جلاؤ سے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچاۓ۔

تفصیلات کے مطابق  انہیں 9 اور 10 مئی کو ہونے والے دلخراش واقعے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس کے بعد انہوں نے جلے ہوۓ عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،9 مئی کو پہلے پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے چاغی مونومنٹ کو آگ لگائی اور اگلے دن 300سے 400 کے قریب مظاہرین نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا۔

ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان پشاور  نے کہاہے کہ تھوڑ پھوڑ کےساتھ ساتھ گھیراؤ اور جلاؤ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگا دی۔

شرکاء سول سوسائٹی  نے کہا کہ 9 اور 10مئی کو ہونے والے واقعات کو تاریخ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھے گی۔ ہم ان تمام واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ چاغی مونومنٹ پاکستان کی بقاء کی علامت تھی لیکن ان شرپسندوں نے اس کو آگ لگا دی،“میں پوری قوم بالخصوص سیاست دانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاست ریاست سے جڑی ہوئی ہے اگر ریاست نہیں تو آپکی سیاست بھی نہیں۔ آج کے مناظر دیکھے تو دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ کس طرح سیاسی شرپسندوں نے قومی ورثے کا حال کیا ہے ۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے پر کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ گھیراؤ اور جلاؤ سے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچاۓ۔

مزیدخبریں