ایک نیوز: مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کی بازیابی کیلئے پولیس حکام کو مزید مہلت فراہم کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے سہیل اصغر کی اہلیہ ساجدہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سہیل اصغر کو بازیاب کرانے کی استدعا کی گئی ۔عدالت نےایس پی سٹی گوجرانولہ غیوب کو حکم دیا کہ آپکے پاس بندے کا پتہ ہونا چاہئیے کہ وہ کہاں ہے۔
سرکاری وکیل چوہدری عبدالحفیظ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی ٹی ایس کروایا ہے جس میں ذونگ اور دیگر نمبروں کےبہت سارا ریکارڈ ہیں۔1 لاکھ کے قریب زونگ کی کال ہیں جن کو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ واٹس اپ کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جسکی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایک دن میں کیسے ریکارڈ مل گیا ہےَ۔اگر کل 2 بجے تک کا کہتی تو بھی مل جاتا اگر نیت ھو تو کام ھو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے سیلولر کمپنیوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار پراگرس رپورٹ طلب کر رکھی تھی ۔ جس کے بعد عدالت نے سہیل اصغر کی بازیابی کے لئے پولیس حکام کو مزید مہلت فراہم کر تے ہوئے مزید سماعت 12 جون تک ملتوی کردی ہے۔