حکومت نے سرکاری ملازمین پر قیامت ڈھادی، مالی مراعات میں بڑی کمی

Jun 09, 2023 | 12:49 PM

ایک نیوز: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔ مالی مراعات میں بڑی کمی کرکے سرکاری ملازمین پر قیامت ڈھادی۔ 

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نئی انکیشمینٹ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق لیو انکیشمینٹ پر ملنے والی مالی مراعات میں ترامیم کرکے کم کر دی گئیں۔ سرکاری ملازمین کو مالی مراعات سکیل کی بنیادی تنخواہ پر ہی ملیں گی۔ لیو انکیشمینٹ میں بیوہ کیلئے مختص مالی مراعات میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

یادرہے کہ لیو انکیشمنٹ سے مراد  مالیاتی فوائد فراہم کرنے کے لیے ملازم کی طرف سے جمع کی گئی چھٹیوں کے عوض مالی ادائیگی کرنے کا عمل ہے۔ آجر ایک مخصوص کیلنڈر سال میں چھٹی کے کوٹے کے مطابق استعمال نہ کی گئی چھٹیوں کو ایڈجسٹ کرکے واجبات کی ادائیگی کا ذمہ دار  ہوتاہے۔ایپکا اور دیگر سرکاری ایمپلائز فیڈریشن نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں