بجٹ 2023/24: جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر

بجٹ 2023/24: جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر
کیپشن: Budget 2023/24: GDP growth target set at 3.5 percent

ایک نیوز: آئندہ مالی سال 2023-2024 کیلئے سالانہ ڈویلپمنٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔ زرعی شعبے کا ہدف 3.5 فیصد اور اہم فصلوں کا ہدف بھی 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے صنعتوں کی پیداواری گروتھ کا ہدف 3:4 فیصد مقرر ہے۔ مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.3 فیصد، سروسز کے شعبے کا ہدف 3.6 فیصد، لائیو اسٹاک کا ہدف 3.6 فیصد، کاٹن کیننگ گروتھ کا ہدف 7.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد، فشنگ شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ کا ہدف 3.2 فیصد، الیکٹریسٹی جنریشن اور گیس ڈسٹریبیوشن کی گروتھ کا ہدف 2.2 فیصد اور ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی گروتھ کا ہدف 2.8 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5.0 فیصد، تعلیم کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد، نجی شعبے کی پیداواری گروتھ کا ہدف 5.0 فیصد، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد اور فنانشل اینڈ انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کر دیا گیا۔