سی آئی اے افسربن کر ٹریفک وارڈن کو دھمکانے والا ملزم گرفتار

Jun 09, 2023 | 12:30 PM

Hasan Moavia

 پی  این این: سی آئی اے انسپکٹر بن کر ٹریفک وارڈن کو دھمکانے والے نوسرباز کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ماڈل ٹاؤن کچہری،  سینئر وارڈن حیدر علی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ویگو ڈالے کو روکا  جس پر ڈرائیور نے خود کو سی آئی اے ملازم تعارف کرواتے ہوئے رعب جھاڑنے کی کوشش کی۔

مشکوک و حرکات وسکنات پر جانچ پڑتال کے بعد ملزم جعلی اہلکار نکلا،شہباز نامی ڈرائیور کے خلاف  تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ملزم کی گاڑی سے آتشی اسلحہ، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں